اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کی بائیولوجیکل مشقوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق لاریجانی نے اس موقع پر فوج کے شہید صدوقی صحرائی موبائل اسپتال کا بھی دورہ کیا ۔ سپاہ کی بری فوج کے افسروں نے لاریجانی کو بائیولوجیکل دفاعی مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور سپاہ کی بری فوج کے کمانڈر جنرل پاکپور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
26 مارچ 2020 - 11:39
News ID: 1020691

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کی بائیولوجیکل مشقوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔